سری نگر ، 4 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور شہر سے لشکر طیبہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے آج بتایا کہ مقامی عمر خالد میر کو کل رات سوپور کے تجار علاقے سے گرفتار کیا گیاہے ۔اس سے پہلے سیکورٹی ایجنسیوں نے خصوصی اطلاع پر ایک تلاشی مہم شروع کی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ میر کو سوپور تھانے میں رکھا گیا ہے۔